پیار کرو اور پیار پھیلاو
دنیا کو امن کی راہ دکھاو
سچ بولو ’ سچے کہلاو
جھوٹ سے نفرت کرتے جاو
حق بات کہنے سے نہ گھبراو
باطل کے مقابلے میں ڈٹ جاو
مظلوم کے حق میں آواز اٹھاو
اور ظلم کی فوجوں سے ٹکراو
نماز سے اپنا جی نہ چراو
قرآن پڑھو ’ اوروں کو پڑھاو
والدین کی اطاعت میں سر کو جھکاو
اور دنیا ہی میں جنت کماتے جاو
سارے اچھے اخلاق اپناو
کبھی نہ کسی کے دل کو دکھاو
سادہ پہنو ’ سادہ کھاو
ذات پہ اپنی نہ اتراو
جب بھی کسی کو دوست بناو
تو دوستی کو پھر خوب نبھاو
خود غرضی کو اب آگ لگاو
بس اوروں کی خاطر جیتے جاو
استاد کے ادب میں آنکھوں کو بچھاو
اور علم کے موتی چنتے جاو
خوب پڑھو اور نام کماو
بس علم کا نور پھیلاتے جاو
No comments:
Post a Comment
اپنی آرا سے آگاہ کیجیے