کیا دیکھ کر نصیری نے خدا مانا علیؑ کو
کچھ تو دیکھا کہ اوروں سے جدا جانا علیؑ کو
کعبے میں جنم ، میداں میں عَلَم ، عقد میں ملیں بتولؑ
ولایت کا ملا غدیر میں نذرانہ علیؑ کو
شکست خیبر کی بدل گئ پل بھر میں فتح سے
جیسے ہی نبیؐ کا تھا عَلَم تھمانا علیؑ کو
کہنے لگی نہ جائیو حیدرؑ کے رُوبرو
کیونکر مرہب کی ماں نے پہچانا علیؑ کو
فقط اس بات پر مطمئین تھے رسولؐ اُحد میں
کہ آتا نہیں میدان سے بھاگ جانا علیؑ کو
جبریلؑ قصیده گو ہوئے یوں مولاؑ کی شان میں
ممکن نہیں جہان میں ہرانا علیؑ کو
کرتی تھی بیاں سلُونی کی صدا کوفے کی فضاوں میں
دیتا ہے زیب بابِ علم کہلانا علیؑ کو

ذکر اُتنا ہی بلند ہو گیا حیدرؑ کا جہان میں
چاہا جتنا بھی زمانے نے چھپانا علیؑ کو
ستاره تو جھکا جاتا تھا چوکھٹ پہ ادب سے
افسوس کہ انسان ہی نہ جانا علیؑ کو
دنیا نہ سمجھ سکی گوہرؔ صبرِ علیؑ کی مصلحت
کہ بعدِ رسولؐ اسلام تھا بچانا علیؑ کو
افسوس کہ انسان ہی نہ جانا علیؑ کو
دنیا نہ سمجھ سکی گوہرؔ صبرِ علیؑ کی مصلحت
کہ بعدِ رسولؐ اسلام تھا بچانا علیؑ کو